پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ اسٹیٹ بینک فتح کے قریب مزید 33 رنز درکار
پی آئی اے کو یونائیٹڈ بینک کیخلاف 168رنزکی ضرورت، حفیظ نروس نائنٹیز کا شکار
پی آئی اے کو یونائیٹڈ بینک کیخلاف 168رنزکی ضرورت، حفیظ نروس نائنٹیز کا شکار فوٹو: فائل
پریذیڈنٹ ٹرافی میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم پورٹ قاسم کیخلاف فتح کے قریب پہنچ گئی۔
اسے چار روزہ میچ کے آخری دن 6 وکٹوں کی موجودگی میں صرف 33 رنز درکار ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پورٹ قاسم نے دوسری اننگز میں160 رنز بنائے، محمد سلمان نے64 رنز اسکور کیے، حسن مسعود اور حسن صادق نے3،3 وکٹیں لیں، 199 رنز بطور ہدف پانے کے بعد اسٹیٹ بینک نے 4 وکٹ پر 166 رنز بنالیے،کاشف صادق نے 73 اور عثمان سعید نے 24 رنز اسکور کیے، چاروں وکٹیں تنویر احمد نے حاصل کیں۔ پی آئی اے نے یوبی ایل کیخلاف دوسری اننگز 222 رنز پر مکمل کی،کامران ساجد نے62 رنز بنائے۔
شبیر احمد نے 4 وکٹیں لیں،کاشف بھٹی نے مزید 2 شکار کی بنا پر اننگز میں 5 وکٹیں مکمل کرلیں،312 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یونائیٹڈ بینک نے3 وکٹ پر 144 رنز بنالیے، سعد شکیل 68 اورعلی اسد 53 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ زرعی بینک سے میچ میں این بی پی نے پہلی اننگز 222 رنز پر مکمل کی، بعد ازاں زیڈ ٹی بی ایل نے 8 وکٹ پر239 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، آفاق رحیم 92 اورشرجیل خان 57رنز کیساتھ نمایاں رہے،وہاب ریاض نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نیشنل بینک نے فتح کیلیے 190 رنز کا ہدف پانے کے بعد ایک وکٹ پر25 رنز بنالیے۔
حبیب بینک کیخلاف واپڈا نے 235 رنز اسکور کیے،تیسرے دن کے اختتام تک ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر 238 رنز بناکر مجموعی سبقت 291 کرلی، حسن رضا نے57 اورعمران فرحت نے 56 رنز اسکور کیے۔سوئی ناردرن گیس سے میچ میں کے آر ایل کی ٹیم پہلی اننگز میں 183 رنز پر آئوٹ ہوئی، سمیع اللہ نیازی نے تیسرے روز مزید3 وکٹیں لے کر اننگز میں 6 شکار مکمل کرلیے۔ ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز 4 وکٹ پر 195 رنزبناکر ڈیکلیئرڈ کردی،محمد حفیظ نے95کی عمدہ اننگز کھیلی، مصباح نے45 رنز بناکر پہلی باری میںصفر کی خفت مٹائی،کے آر ایل کو آخری روز فتح کیلیے 304 رنز بنانے ہوں گے۔