شہر میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈیوں کے قیام پرپابندی عائد
عیدالضحیٰ کے موقع پر جمعرات کو مویشی منڈیوں کے قیام پر دفعہ 144 نافذ کی ہے
میٹرو پولیٹن کمشنر کے مطابق ان منڈیوں کے علاوہ شہر کے دیگرعلاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت غیر قانونی ہوگی۔ فوٹو: فائل
محکمہ داخلہ سندھ نے عوامی مشکلات اور ٹریفک کی روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں مویشی منڈیوں کے قیام پر دفعہ 144 نافذکردی ہے جس کا اطلاق 13 ذی الحج تک برقرار رہے گا۔
میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر جمعرات کو مویشی منڈیوں کے قیام پر دفعہ 144 نافذ کی ہے جو عیدالاضحی کے تیسرے روز تک برقرار رہے گی جس کے تحت صرف مقررہ مقامات پر ہی مویشی منڈی لگائی جاسکتی ہے جس میں سپرہائی وے ، ملیر نمبر 15 آسو گوٹھ ، مویشی کالونی لانڈھی ، چاول گودام لانڈھی ، ہمدرد یونیورسٹی ، منگھوپیر روڈ ، مواچھ گوٹھ اور بلدیہ ٹائون شامل ہیں۔
میٹرو پولیٹن کمشنر کے مطابق ان منڈیوں کے علاوہ شہر کے علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت غیر قانونی ہوگی اور ایسے کاروبار میںملوث تمام عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس کیلیے متعلقہ تھانوں کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کواختیارات دے دیے گئے ہیں۔