کوسٹ گارڈز کی کارروائی ٹرک سے شراب کی 2 ہزاربوتلیں برآمد

خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اوتھل کے قریب شراب اسمگل کی جارہی ہے،برآمد کی گئی شراب کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عرفان ۔

ISLAMABAD:
پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرٹرک سے2 کروڑروپے مالیت کی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔


ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عرفان نے صحافیوں کوبتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اوتھل کے قریب شراب اسمگل کی جارہی ہے، کوسٹ گارڈز نے اسنیپ چیکنگ سخت کردی ۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مزداٹرک کی تلاشی لی تواس میں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جو پرانے اخبارات کے بنڈل اور کاغذات کے پیچھے چھپائی گئی تھیں،اس موقع پرڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے حراست میں لے لیاگیا۔

کرنل عرفان کاکہنا تھاکہ غیرملکی شراب کی2ہزاربوتلیں برآمدکی گئیں ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے،گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد اسمگلنگ میں ملوث دیگر ملزمان کوبھی گرفتارکیاجائے گا۔
Load Next Story