پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں31ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں21ستمبر کو کیماڑی میں اسلحے کی دکان میں لوٹ مار کرنے والا ملزم بھی شامل ہے

گرفتار ملزمان میں21ستمبر کو کیماڑی میں اسلحے کی دکان میں لوٹ مار کرنے والا ملزم بھی شامل ہے فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں31ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان میں21ستمبر کو کیماڑی میں اسلحے کی دکان میں لوٹ مار کرنے والا ملزم بھی شامل ہے جس کے قبضے سے پولیس نے رائفل برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق ایسٹ رینج پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مفرور سمیت 27ملزمان کو گرفتار کرکے7ٹی ٹی پستول،رپیٹر، نقد رقم اور منشیات برآمد کرلی۔


سی آئی ڈی انویسٹی گیشن سول لائن پولیس نے ملزم دیہن شاہ کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرلی، ایس پی سی آئی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزم دیہن شاہ نے21 ستمبر کو گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کے دوران جیکسن کے علاقے میں واقع اسلحے کی دکان میں توڑ پھوڑ کی تھی اور رائفل لے کر فرار ہوگیا تھا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سائٹ کے علاقے غنی چورنگی کے قریب چھاپہ مار کر ڈکیت گروہ کے2ملزمان علی ولد علی حسن اور ابوطاہر ولد بہادر الدین کو گرفتار کرکے2ٹی ٹی پستول اور4موبائل فونز برآمد کرلیے، ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا انسپکٹر اشتیاق غوری نے ملزم عبدالغنی مگسی کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی، ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load Next Story