شیر شاہ ودیگرعلاقوں کے مکین پانی کی بوندبوند کو ترس گئے
مہنگے داموں پانی خرید رہے ہیں، شہری،پراچہ چوک پر مظاہرہ، ٹائرنذرآتش
مہنگے داموں پانی خرید رہے ہیں، شہری،پراچہ چوک پر مظاہرہ، ٹائرنذرآتش ۔ فوٹو : فائل
شیر شاہ ودیگرعلاقوں کے مکین پانی کی بوندبوند کو ترس گئے،شیر شاہ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل علاقہ مکینوں نے پراچہ چوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائروںکونذرآتش کرکے ٹریفک معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک کے مکینوں نے گذشتہ کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی سے عاجز آکراحتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مشتعل افراد نے پراچہ چوک پر ٹائر جلاکرسڑک کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوںکی طویل قطاریں لگ گئیں۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے عملے کی غیر ذمے داری کے باعث کئی روز سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اورمہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کرنا پڑ رہا ہے ، ایس پی سائٹ ٹائون اکرم ابڑو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،مشتعل افراد نے پولیس افسران کو بتایا کہ پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے واٹر بورڈ کے متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم پولیس نے مشتعل افراد کو پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد پرامن طور پر منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادیا۔