اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم شکایات نمٹانے کیلیے مراکز قائم کردیے

16فیلڈ دفاتر میں قائم مراکزعید وتعطیلات کے موقع پربلاتعطل اے ٹی ایم خدمات یقینی بنائیں گے۔

16فیلڈ دفاتر میں قائم مراکزعید وتعطیلات کے موقع پربلاتعطل اے ٹی ایم خدمات یقینی بنائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم کی سروس سے متعلق صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر کے 16 فیلڈ دفاتر میں سہولتی مراکز قائم کردیے ہیں جو اے ٹی ایمز کی سروس بالخصوص عید اور تعطیلات کے موقع پر بلاتعطل خدمات یقینی بنائیں گے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) نے اپنے تمام 16 فیلڈ دفاتر میں ''صارفین سہولت مراکز'' قائم کر دیے ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایمز کی خصوصاً عید الاضحی کے دوران بلاتعطل کارکردگی کو یقینی بنانا ہے، یہ ''صارفین سہولت مراکز'' تمام ایام کار میں صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے کھلے رہیں گے۔

جہاں اے ٹی ایم کے ناکارہ ہونے کے حوالے سے لوگوں کی شکایات وصول کی جائیں گی اور ناکارہ اے ٹی ایم کو ممکنہ قلیل ترین وقت میں فعال بنایا جائے گا، یہ ''صارفین سہولت مراکز'' عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی مندرجہ بالا اوقات میں کھلے رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اے ٹی ایم کے ناکارہ ہونے کے حوالے سے اپنی شکایات ایس بی پی بی ایس سی کے ان فیلڈ دفاتر میں تمام ایام کار اور عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک درج کرائیں۔
Load Next Story