قومی ٹیم کا زوال بورڈ نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کر دی
پی سی بی پریس ریلیزکے مطابق پروگرام 19 مئی سے شروع ہوگا
پی سی بی پریس ریلیزکے مطابق پروگرام 19 مئی سے شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل
دورہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بدترین نویں پوزیشن پر تنزلی نے پی سی بی حکام کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش پر مجبور کردیا، این سی اے ایمرجنگ پلیئرز پروگرام میں شرکت کے لیے 32 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کی طرف سے قومی اے، ڈومیسٹک اور جونیئر ٹیموں میں عمدہ پرفارم کرنے والے پلیئرز کو 19 مئی کو کنٹری کلب مرید کے میں لگنے والے کیمپ میں طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں مایوس کن کارکردگی نے بورڈ کے درو دیوار ہلا کر رکھ دیے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی تنقید اور ایک روزہ کرکٹ میں نویں پوزیشن پر پہنچنے کے بعد حکام نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے پر مجبور ہو گئے، اس ضمن میں این سی اے ایمرجنگ پلیئرز پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک اور جونیئر ٹیموں میں عمدہ پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو2 مرحلوں پر مشتمل پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں میں عمرصدیق (لاہور لائنز)، مختار امحمد (ایس بی پی)، عمران بٹ (ایس این جی پی ایل)، اویس ضیا (ایس ایس جی سی)، عمر امین (پورٹ قاسم)، علی وقاص( ایس این جی پی ایل)، اسرار اللہ ( پشاور)، عثمان صلاح الدین ( ایس بی پی)، سعد علی (کراچی ڈولفنز)، رمیز عزیز( ایچ بی ایل)، افتخار احمد(واپڈا)، بسم اللہ خان ( کوئٹہ)،سیف اللہ بنگش (ایس ایس جی سی)، محمد حسن (کراچی)، سعود شکیل (کراچی زیبراز)، محمد نواز (این بی پی)، سعد نسیم (لاہور لائنز)، فہیم اشرف (فیصل آباد)، کاشف بھٹی ( ایس بی پی)، عماد وسیم ( اسلام آباد)، میر حمزہ (کراچی ڈولفنز)، ماجد علی (ملتان)، تاج ولی ( پشاور)، عزیز اللہ( پشاور)، ضیاالحق (نیشنل بینک)، بلاول بھٹی (لاہور لائنز)، صدف حسین ( کے آر ایل)، شہزاد اعظم ( اسلام آباد)، تابش خان ( ایس ایس جی سی)، شاہ زیب (کراچی ڈولفنز)، ظفر گوہر(ایس بی پی) اور محمد اصغر( نیشنل بینک) شامل ہیں۔ پاکستان اے ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑی دورہ سری لنکا کے بعد2 جون کو کیمپ کا حصہ بنیں گے۔
پی سی بی پریس ریلیزکے مطابق پروگرام 19 مئی سے شروع ہوگا تاہم زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے ابتدائی 12دن کا کیمپ کنٹری کلب مریدکے میں لگے گا ، بعد ازاں مہمان ٹیم کے خلاف سیریز کے کامیاب اختتام پر کیمپ این سی اے منتقل کر دیا جائے گا۔ پروگرام2 مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا، چار ہفتوں کے اس مرحلے میں کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی جائے گی، دوسرا مرحلہ عیدالفطر کے بعد شروع ہوگا،6ہفتوں پر محیط اس فیز میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی۔