کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے نریندر مودی

کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے، نریندر مودی

کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے، نریندر مودی۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے۔


بدھ کو نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کراچی میں بس پر فائرنگ پر افسوس کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گرد واقعے کی دل کی گہرائیوں سے مذمت کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے۔

بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کراچی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story