ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا شاندار انعقاد
ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے تعلیم اوور کیریئر ایکسپو کا انعقاد اس اعتبار سے نہایت اہم ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ نے طلبہ کو ایک ہی چھت تلے جمع کرکے تعمیری اور مثبت کام کیا ہے۔ فوٹو:وسیم نذیر
GALLE:
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ ''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2015'' گزشتہ روز شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس ایکسپو کا آغاز بدھ کوپاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہوا جس کا افتتاح وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کیا۔
ایکسپو میں اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سربراہان، طلبہ، ان کے والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی جب کہ 88 ملکی اور غیر ملکی جامعات اور ایجوکیشن کنسلٹنٹس نے اسٹال لگائے ہیں جن میں برٹش کونسل اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے تعلیم اوور کیریئر ایکسپو کا انعقاد اس اعتبار سے نہایت اہم ہے کہ اس طرح طلبا اور ان کے والدین کو ایک ہی چھت تلے ایسی تمام معلومات حاصل ہو جاتی ہیں جن کے لیے بصورت دیگر انھیں جگہ جگہ دھکے کھانے پڑتے ہیں مزید برآں انھیں کئی مفید مشورے بھی مل جاتے جو کسی دوسری جگہ سے حاصل نہیں ہو سکتے۔ وزیر اطلاعات نے اس ایکسپو کی اہمیت کے حوالے سے یہ درست کہا ہے کہ دیگر بڑے اداروں کو بھی ایکسپریس میڈیا گروپ کی تقلید میں ایجوکیشن اور کیریئر ایکسپو منعقد کرنے چاہئیں تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا ان سے استفادہ کر سکیں۔
اسلام آباد ایکسپو کے شرکاء کو محظوظ کرنے کے لیے شارٹ فلمنگ، ڈراما، موسیقی اور تقریری مقابلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو بھٹکنے سے بچانے کے لیے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور انھیں تعلیم کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ نے طلبہ کو ایک ہی چھت تلے جمع کرکے تعمیری اور مثبت کام کیا ہے ۔