زرمبادلہ ذخائر میں4کروڑ 92لاکھ ڈالرکا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب69کروڑ1لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17 ارب 73 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب69کروڑ1لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17 ارب 73 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس/فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں4کروڑ92لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق8مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب69کروڑ1لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17 ارب 73 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 3کروڑ26لاکھ ڈالر اضافے سے 12ارب 51 کروڑ73لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب 54 کروڑ 99 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب17 کروڑ 28 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 18 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔
Load Next Story