پنڈلی کی انجری کا شکار پیٹرسن آئی پی ایل سے باہر
پیٹرسن لیسٹر شائر کے خلاف سرے کی جانب سے اپنی تاریخی355 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
پیٹرسن لیسٹر شائر کے خلاف سرے کی جانب سے اپنی تاریخی355 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل
انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن پنڈلی کی انجری کے باعث آئی پی ایل کے آخری رائونڈ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پیٹرسن نے جمعے کے روز سن رائزرز حیدرآبادکو جوائن کرنا تھا مگر پنڈلی کی تکلیف کے باعث15 دن کے لیے کھیل سے دور ہوگئے، پیٹرسن بھارت کا سفر کرنے کے بجائے چارٹرڈ طیارے سے دبئی چلے گئے ہیں، وہ لیسٹر شائر کے خلاف سرے کی جانب سے اپنی تاریخی355 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔