ملالہ یوسفزئی پشاور سے راولپنڈی منتقل حالت بدستور تشویشناک ملک بھر میں آج یوم دعا منایا جائیگا
طالبہ کے بچنے کے70فیصدامکانات ہیں،نیوروسرجن ڈاکٹر ممتاز،48گھنٹے انتہائی اہم ہیں،چچا،آج میڈیکل بورڈ معائنہ کرے گا
قومی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کوعلاج کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر سے عسکری ادارہ امراض قلب راولپنڈی منتقل کیاجارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
سوات کے شہرمینگورہ میں طالبان کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والی قومی امن ایوارڈیافتہ14سالہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو مزیدعلاج کیلیے انتہائی سیکیورٹی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاورسے عسکری ادارہ امراض قلب(اے ایف آئی سی)راولپنڈی منتقل کر دیاگیا۔
جہاں رپورٹس کے مطابق ملالہ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے تاہم خیبرپختونخواکے گورنر مسعود کوثر نے بتایاہے کہ ملالہ یوسفزئی کی حالت اب بھی خطرے سے باہرنہیں جبکہ ملک بھرمیں آج جمعے کوملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلیے یوم دعا منایاجائے گا،ملک بھر میں ملالہ پر طالبان کے حملے کیخلاف احتجاج جاری ہے۔کراچی میں بھی مختلف جماعتوں اور سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے اورریلیاں نکالی گئیں۔کراچی پریس کلب کے باہر جمعرات کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی امن کی پری ہے،اس پرحملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے کسی کوکوئی نقصان نہیں پہنچایابلکہ امن اور تعلیم کی بات کی لیکن دہشت گردوں نے اس کے امن کے پیغام سے کچھ سیکھنے کے بجائے معصوم نہتی پری کی جان لینے کی کوشش کی،جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مخصوص دہشت گرد ملک میں امن کی بات کرنے والوں کے خلاف ہیں، ان کے سامنے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی ہمارے لیے علم کانشان ہے ،اس آہن صفت بچی نے جس طرح علم کے فروغ کے لیے جدوجہدکی وہ ہماری پوری قوم کے لیے قابل تقلیدمثال ہے۔ یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں منعقد دعائیہ تقریب کے موقع پرکہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملالہ کوراولپنڈی میں فوج کے امراض قلب کے ادارے کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے،ملالہ کو پشاور سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کے پینل کے مشورے پر کیا گیا۔ملالہ کے ڈاکٹر جنیدنے بتایا کہ آپریشن کامیاب ہواہے،ڈاکٹرز کی ٹیم مکمل طور پر مطمئن ہے تاہم ابھی تک ملالہ یوسفزئی انتہائی نگہداشت پر وینٹی لیٹر پر ہے، انشاء اللّہ جلدصحت یابی ہوگی۔ایل آرایچ کے سینئر نیورو سرجن ڈاکٹر ممتاز نے بتایا کہ ملالہ کے بچنے کے70فیصد امکانات ہیں تاہم سر میں گولی لگنے سے ان کا دماغ متاثر ہواہے۔ملالہ یوسفزئی کے چچا سعیدرمضان نے بتایا کہ آپریشن کے بعدملالہ نے کچھ حرکت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج جمعہ کو ملالہ یوسف زئی کا میڈیکل بورڈ معائنہ کرے گاجس کے بعد انہیں علاج کیلیے بیرون ملک بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔ادھر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی حالت تشویشناک ہے، لوگ ہمت باندھیں، کچھ بھی ہو سکتاہے۔سی ایم ایچ پشاورمیں ملالہ یوسفزئی عیادت کیلیے آنے والوں کا تانتا دوسرے روز بھی بندھارہا،گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اورسندھ کے وزیر پیر مظہر الحق نے زخمی ملالہ کی عیادت کی۔
ملک بھر میں آج جمعے کوملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلیے یوم دعا منایا جائیگا۔ خیبر پختوانخوا کی حکومت نے ملالہ کی صحت یابی کے لیے آج جمعے کویوم صحت منانے کی اپیل کی جس کی وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مکمل حمایت کی اور ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے شہری بھی آج ملالہ کی صحت یابی کیلیے نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعائیں مانگیں۔ دریں اثناملالہ یوسفزئی پر طالبان کے حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ ان مظاہروں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ارکان بھی نظر آئے۔مظاہروں میں شرکاء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور طالبان کے خلاف نعرے بازی کی۔
لاہورمیں تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنوں نے ملالہ کی جلدصحت یابی کیلیے اجتماعی دعاکااہتمام کیا۔ اس سے پہلے منہاج القران ویمن ونگ نے بھی مظاہرہ کیا۔لاہور میں سنی تحریک کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ملالہ کی صحت یابی کیلیے دعا کی گئی۔ملتان، پشاور،مظفر آباد،اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیے اور ملالہ کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔ پنجاب بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروںکی ا یسوسی ایشن نے لاہور میں ہو نے وا لے اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ ملالہ پر حملے کے خلاف صوبہ بھر کے پرا یئویٹ اسکول 13اکتوبر بروز ہفتہ بطوراحتجاج بند رکھیںگے۔