انگلش کرکٹر ایڈم لیتھ شیطان سے منسوب ٹیسٹ نمبر666ملنے پر بھی مسرور
انگلش ٹیم میں شمولیت زندگی کے قابل فخر لمحات میں سے ایک ہے، ایڈم لیتھ
انگلش ٹیم میں شمولیت زندگی کے قابل فخر لمحات میں سے ایک ہے، ایڈم لیتھ ۔ فوٹو : فائل
نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے لیے12رکنی انگلش اسکواڈ میں جگہ بنانے والے ایڈم لیتھ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
ایڈم لیتھ اس قدر خوش ہیں کہ اپنے666ویں نمبر پر بھی کوئی پریشانی نہیں رہی، یہ نمبر شیطان سے منسوب کیا جاتا ہے، یہ سمجھا جا رہا تھا کہ نئے کھلاڑی کی خواہش پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اسے نظر انداز کر دے گا لیکن لیتھ کو فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیسٹ نمبر ہومجھے اس سے پریشانی نہیں، انگلش ٹیم میں شمولیت زندگی کے قابل فخر لمحات میں سے ایک ہے۔27سالہ یارکشائر لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کا موقع ملے گا، وہ کپتان الیسٹر کک کیساتھ اننگز کا آغاز کریں گے، ڈیبیو کے منتظر ڈرہم کے پیسر مارک ووڈ بھی 12رکنی اسکواڈ میں موجود ہیں۔