بوگس چیک کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنمازبیرخان کی گرفتاری کا حکم
فاضل عدالت نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کاحکم دیا ہے
ملزم نے بیرسٹر منصورکو 12 لاکھ روپے کابوگس چیک دیاتھا جو کہ مقامی بینک میں باؤنس ہوگیا تھا،فوٹو: فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بوگس چیک دینے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان کی گرفتاری کاحکم دیا ہے اور گرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کیلیے ایس ایچ اوتھانہ پریڈی کو ہدایت کی ہے۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے بیرسٹر منصورکو 12 لاکھ روپے کابوگس چیک دیاتھا جو کہ مقامی بینک میں باؤنس ہوگیا تھا، مدعی نے تھانہ پریڈی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا،عدالت میں ملزم مفرورتھا ،فاضل عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔