ممبئی انڈینز کا بڑی فتح سے دوسری پوزیشن پر قبضہ

بارش رائل چیلنجرز کیلیے باعث رحمت، ایک پوائنٹ سے ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی

دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز پانچویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائی ہے۔ فوٹو: سی ایل ٹی 20/فائل

آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 9 وکٹ کی بڑی فتح سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز ناک آؤٹ راؤنڈ سے باہر ہوگئے، بارش رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے باعث رحمت بن گئی۔


ممبئی انڈینز نے آخری لیگ میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 37 بالز قبل 9 وکٹ سے شکست دی اس طرح وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ 114 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر 13.5 اوورز میں حاصل کیا، پرتھیو پٹیل 51 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے حیدرآباد کی ٹیم 113 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ میک کلینگن نے 3 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کا دہلی ڈیر ڈیولز سے مقابلہ بارش کی نذر ہوا مگر ایک قیمتی پوائنٹ سے وہ تیسرے نمبر پر موجود رہی۔ ٹاپ پوزیشن پر چنئی سپر کنگز براجمان ہے جبکہ راجستھان رائلز کی چوتھی پوزیشن ہے۔ دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز پانچویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائی ہے۔
Load Next Story