اقوام متحدہ نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کردیا
اپیل منگل کو ہونے والی جنگ بندی کے پانچویں اور آخری دن کی گئی۔
اپیل منگل کو ہونے والی جنگ بندی کے پانچویں اور آخری دن کی گئی۔ فوٹو: فائل
اقوامِ متحدہ نے یمن میں جنگ بندی کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ یمنی سیاستدانوں اور قبائلی رہنماؤں نے یمن کے مستقبل کے متعلق سعودی عرب میں مذاکرات شروع کردیے ہیں۔
یمن کےلیے اقوامِ متحدہ کے نمائندے اسماعیل اولد شیخ احمد نے اتوار کو اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے سبھی پارٹیوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرنافذ کی گئی جنگ بندی میں توسیع کی جائے،کیونکہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انھوں نے فریقوں سے کہاکہ وہ اس پر ہمدردانہ غور کریں۔ یہ اپیل منگل کو ہونے والی جنگ بندی کے پانچویں اور آخری دن کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 400 یمنی سیاستدانوں اور قبائلی رہنماؤں نے یمن کے مستقبل کے متعلق سعودی عرب کے شہر ریاض میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں لیکن ان میں شیعہ حوثی باغی شرکت نہیں کر رہے۔
صدر عبدالربو منصور ہادی نے اتوار کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور کچھ جنگجو الضالع نامی ضلع میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اے پی پی کے مطابق مکۃ المکرمہ کی جیلوں میں قید 1100 یمنی شہریوں کو رہا کر دیا گیا جبکہ جیلوں میں اب سفری دستاویزی بے ضابطگیوں کی وجہ سے 400 قیدی رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کو لاپتہ ہونے والے مراکش کے ایف 16 جہاز کے پائلٹ کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی مصدقہ معلومات نہیں مل سکیں۔ سعودی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے کہاکہ ابھی تک ان کے پاس لاپتا پائلٹ کے بارے میں کسی قسم کی ٹھوس معلومات نہیں ہیں۔