فل ٹائم سلیکٹرز کی ’’پارٹ ٹائم‘‘ مصروفیات ٹیم کے انتخاب میں تاخیر
پلیئرز کی پرفارمنس کا ریکارڈ تیار کرنے کے بجائے ہارون اور اظہرتبصرے کرتے نظر آئے
پلیئرز کی پرفارمنس کا ریکارڈ تیار کرنے کے بجائے ہارون اور اظہرتبصرے کرتے نظر آئے۔ فوٹو : فائل
فل ٹائم سلیکٹرز کی ''پارٹ ٹائم'' مصروفیات ٹیم کے اعلان میں تاخیر کا سبب بن گئی، سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کمنٹری کا معاہدہ پورا کرنے کے بعد اگلی ذمہ داری کا سوچا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید دیگر ارکان کے ہمراہ فیصل آباد میں قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلیے گئے تھے،مگر اچانک وہاں انھیں ٹی وی پر کمنٹری کا پارٹ ٹائم کام مل گیا،وہ پلیئرز کی پرفارمنس کا ریکارڈ تیار کرنے کے بجائے ساتھی سلیکٹر اظہرخان کے ہمراہ تبصرے کرتے نظر آئے،ذرائع کے مطابق زمبابوے کیخلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کےلیے 20کھلاڑیوں کا پول تیارکرلیا گیا،اس میں سابق کپتان شعیب ملک اورعمراکمل بھی شامل ہیں، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ وقاریونس سے بھی مشاورت کرلی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی سے بھی فون پر رائے طلب کی جا چکی، ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی سے بھی مشاورت ہوئی،حتمی فہرست مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی سے منظوری لینے کا مرحلہ باقی ہے، ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید اپنے ساتھی اظہر خان کے ہمراہ ٹی وی کےلیے معاہدہ پورا کرنے میں مصروف ہیں، وہ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ پر کمنٹری کی ذمہ داری پوری کرنے کے بعد ہی لاہور آکر سلیکشن امور کو مکمل کرنا چاہتے تھے، اس لیے اسکواڈکا اعلان ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہوم سیریز ہونے کی وجہ سے تاخیر کی کافی گنجائش موجود تھی جس کا انھوں نے فائدہ اٹھانے کا سوچا، یاد رہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کا پہلا ٹوئنٹی20جمعے کو کھیلا جائے گا۔