ون ڈے کرکٹ میں فیلڈ پابندیوں کو نرم کرنے کی سفارش
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے آخری 10اوورز میں اندرونی سرکل سے باہر 5 فیلڈرز کھڑے کرنے کی حمایت کردی
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے آخری 10اوورز میں اندرونی سرکل سے باہر 5 فیلڈرز کھڑے کرنے کی حمایت کردی۔فوٹو: فائل
ROME:
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے ون ڈے میں فیلڈ پابندیوں کو نرم کرنے کی سفارش کردی، آخری 10 اوورز میں اندرونی سرکل سے باہر 5 فیلڈرز کھڑے کرنے کی حمایت سامنے آگئی۔
بیٹنگ پاور پلے ختم کردیا جائے، تمام نوبالز پر فری ہٹ ہونی چاہیے، یہ تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، بیٹ سائز کے لیے میریلیبون کرکٹ کلب سے رجوع کرنے کو کہا گیا، باؤنڈریز کا سائز آخری حد تک لے جایا جائے، ڈی آر ایس سسٹم کی امریکا میں جانچ ہوگی، نائٹ ٹیسٹ کے لیے ممبر بورڈز کی حوصلے افزائی کی گئی، چار روزہ ٹیسٹ کی تجویز مسترد کردی گئی، بدتمیز پلیئرز کو جرمانہ نہیں معطل کرنے کا کہا گیا، غیرقانونی بولنگ ایکشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں نئے ہیلمٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا 2 روزہ اجلاس ممبئی میں سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے کی سربراہی میںہوا، اس میں مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سب سے زیادہ اہمیت ون ڈے میں فیلڈ پابندیوں کو دی گئی جس پر مہندرا سنگھ دھونی، کمار سنگاکارا اور دیگر اعتراض کرچکے ہیں۔کمیٹی نے سفارش کی کہ ابتدائی 10 اوورز میں اندرونی سرکل سے باہر 2 فیلڈرز،11 سے 40 اوورز کے دوران باہر 4 اور 41 سے 50 اوورز تک 5 فیلڈرز تعینات ہونا چاہئیں۔ اسی طرح بیٹنگ پاور پلے ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی، کمیٹی نے سفارش کی کہ نوبال کے لیے تھرڈ امپائر کی رائے جاننے میںضائع ہونے والے وقت کو کم کیا جائے، تمام اقسام کی نوبالز پر ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں فری ہٹ ہونی چاہیے۔
الٹرا پاور فل بیٹس کے بارے میں کمیٹی نے آئی سی سی کو سفارش کی وہ انگلینڈ کے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) سے رابطہ کرے جوکرکٹ قوانین کا سرپرست ہے،بیٹ ساز اداروں سے بھی مشاورت کی جانی چاہیے۔ بیٹ اور بال میں توازن کے لیے باؤنڈریز کا سائز زیادہ سے زیادہ حد لے جانے کی بھی سفارش کی گئی۔ ڈی ایس آر کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کی بوسٹ کا ٹیسٹ ایک ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھارتی نژاد انجینئر لیں گے، جائزہ لینے کی خاطر انیل کمبلے اور آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلارڈک بھی امریکا کا سفر کریں گے۔
نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے ممبر بورڈز کی حوصلہ افزائی ہوئی کہ وہ اسے یقینی بنائیں،ٹیسٹ میچ کو چار دن تک محدود کرنے کی تجویز کمیٹی نے مسترد کر دی، البتہ آن دی فیلڈ خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے پلیئرز کے خلاف ایکشن کی نہ صرف حمایت بلکہ ریفریز پر زور دیاکہ جرمانوں کے بجائے عادی بدتمیزوں کو معطلی کی سزا دیں۔ اس موقع پر غیرقانونی بولنگ ایکشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر اطمینان ظاہر کرنے کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، ڈاکٹر رینسن نے نئے ہیلمٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کرکٹ کمیٹی کی سفارشات اب بارباڈوس میں جون کے آخر میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔