سعید اجمل کو 3 ماہ تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا کہا جائے گا شہریار خان
انٹرنیشنل ٹیموں کے فیصل آباد اور شہرقائد میں بھی میچز کرائیں گے،شہریار خان
انٹرنیشنل ٹیموں کے فیصل آباد اور شہرقائد میں بھی میچز کرائیں گے،شہریار خان۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کا ایکشن درست کرانے کیلیے ہم نے بھرپور مدد کی تاہم اس میں تھوڑا فرق آگیا ہے، انہیں3ماہ کیلیے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کاکہا جائے گا،امید ہے ردھم میں واپس آجائیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈراپ کیا گیا تھا، شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے سے کراچی میں میچ کھیلنے کے لیے کہا تھا لیکن انھوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر صرف لاہور آنے پر آمادگی ظاہر کی، ابھی اعتماد کی بحالی کا سفر شروع ہوا ہے،انٹرنیشنل ٹیموں کے فیصل آباد اور شہرقائد میں بھی میچز کرائیں گے۔