انوشکا کی محبت میں کوہلی نے اینٹی کرپشن قوانین کو قدموں تلے روند دیا
جب تک میچ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان نہ ہو تب تک کھلاڑی فیلڈ یا ڈریسنگ روم کے سوا اور کہیں نہیں جاسکتے۔
تکنیکی طور پر جب تک میچ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان نہ ہو تب تک کھلاڑی فیلڈ یا ڈریسنگ روم کے سوا اور کہیں نہیں جاسکتے۔ فوٹو: فائل
رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی محبت میں اینٹی کرپشن قوانین کو قدموں تلے روند دیا۔
دہلی ڈیر ڈیولز سے میچ کے دوران جب بارش کی مداخلت ہوئی تو وہ کرس گیل کے ہمراہ کریز پر موجود تھے، پویلین واپس لوٹنے کے تھوڑی دیر بعد کوہلی سیدھا وی آئی پی اسٹینڈ کی جانب گئے جہاں ان کی محبوبہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بیٹھی ہوئی تھیں، وہ کافی دیر ان سے گپ شپ کرتے رہے، دونوں کو اسٹیڈیم میں لگی بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایاگیا۔ تکنیکی طور پر جب تک میچ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان نہ ہو تب تک کھلاڑی فیلڈ یا ڈریسنگ روم کے سوا اور کہیں نہیں جاسکتے۔
اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ صریحاً قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہم معاملہ بی سی سی آئی کے سامنے اٹھائیں گے۔ دوسری جانب اسی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک اس بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی، اگر ایسا ہوا تو ہم کوہلی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کریں گے۔