ایگزیکٹ نے متعلقہ ویب سائٹس سے ثبوت مٹانے شروع کردیے

امریکا کے ایک اور موقر جریدے فوک میگزین نے بھی اس خبر کو نمایاں جگہ دیتے ہوئے اسے ایک بم شیل قرار دیا ہے

دنیا کا سب سے بڑا جعلی ڈگری کا نیٹ ورک آخر بے نقاب ہو گیاہے،فوک میگزین،فوٹو فائل،فوٹو: فائل

COLOMBO:
جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی نے کسی مشکل صورت حال سے بچنے کیلیے متعلقہ ویب سائٹس سے ثبوت بھی مٹانے شروع کر دیئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جان کیری کے جعلی دستخطوں کی وجہ سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں بھی کھلبلی مچنے کا امکان ہے۔ امریکا کے ایک اور موقر جریدے فوک میگزین نے بھی اس خبر کو نمایاں جگہ دیتے ہوئے اسے ایک بم شیل قرار دیا اور لکھا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جعلی ڈگری کا نیٹ ورک آخر بے نقاب ہو گیاہے۔
Load Next Story