شمالی وزیرستان میں فورسز کی دتہ خیل پر بمباری13دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنے شوال میں وچہ درہ کے مقام پر بھی بمباری کی جس میں8افرادہلاک ہوئے ہیں، ذرائع

سیکیورٹی فورسزنے شوال میں وچہ درہ کے مقام پر بھی بمباری کی جس میں8افرادہلاک ہوئے ہیں، ذرائع فوٹو: اے پی پی / فائل

NEW YORK:
شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی میں مزید 13دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بدھ کوجیٹ طیاروں کی بمباری میں شدت پسندوں کے5ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ سیکیورٹی فورسزاب تحصیل شوال کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں،یہ علاقہ پاک افغان سرحدکے قریب واقع اور گھنے جنگلات پرمشتمل ہے جہاں پرفقیرایپی کی زیارت بھی واقع ہے اورخیال کیاجاتاہے کہ میرانشاہ،میرعلی اوردتہ خیل میں آپریشن کے بعد بیشتر شدت پسندیہاں پرروپوش ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے شوال میں وچہ درہ کے مقام پر بھی بمباری کی جس میں8افرادہلاک ہوئے ہیں۔


گزشتہ چندروز میں اس علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں نے2الگ الگ مقامات پر حملے بھی کیے ہیں۔ادھر شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں سیکیورٹی فورسزکے دستے سرچ آپریشن کررہے تھے کہ کاکازیارت کے قریب ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں حوالدار اقبال شہیداورایف سی جوان حیات زخمی ہوگیا۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقہ زیارت میں نامعلوم افرادنے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پرحملہ کیاجس میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پشاور کے علاقہ شیخ آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے محکمہ انسداددہشت گردی کاڈی ایس پی بہادرخان شہیدہوگیا۔بدھ کی صبح بہادرخان گل بہار میں اپنی بیٹی کوکالج چھوڑنے کے لیے روانہ ہوئے، جب ان کی گاڑی شیخ آبادپہنچی توتعاقب کرنے والے2نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے ان پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرشہیدہوگئے جبکہ بیٹی محفوظ رہی۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

آئی جی ناصرخان درانی نے بتایاکہ یہ واقعہ طالبان کیخلاف جاری کارروائیوں کاردعمل ہے۔ بعدازاں شہیدڈی ایس پی کی نمازجنازہ ملک سعد گرائونڈمیں ادا کی گئی جس میں گورنر سردارمہتاب احمد خان، آئی جی ناصر خان درانی اور دیگرحکام نے شرکت کی۔واقعے کے بعد پولیس نے مچنی کے علاقہ میں سرچ آپریشن کرکے 25مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن سے اسلحہ برآمد کیا گیاہے۔
Load Next Story