کوسٹ گارڈ کی کارروائی 430 کلومنشیات برآمد
حشیش کی مالیت عالمی منڈی میں60لاکھ 20ہزار روپے ہے
کوسٹ گارڈ نےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران چھپائی گئی430کلو گرام حشیش برآمد کی گئی. فوٹو: فائل
پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے400کلو سے زائد منشیات برآمدکرلی۔
پاکستان کوسٹ گارڈکے ترجمان میجر ظفر نے ایکسپریس کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پرکوسٹ گارڈ نے گوادر کے قریب پشل گوٹھ میں اسنیپ چیکنگ کا آغاز کیا ، اسی دوران ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس میں سوار افراد نے فائرنگ کردی،کوسٹ گارڈکی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،کوسٹ گارڈ نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس دوران چھپائی گئی430کلو گرام حشیش برآمد کی گئی، حشیش کی مالیت عالمی منڈی میں60لاکھ 20ہزار روپے ہے۔