ملالہ اور زخمی لڑکیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ہائیکورٹ بار
طبی سہولت فراہم اور علاج کیلیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے،انور منصور خان ایڈووکیٹ
جمعہ کو سوات کی بہادر لڑکی ملالہ پر حملے کی مذمت کے لیے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ہوا، جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فوٹو: فضل خالق
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سوات کی بہادر لڑکی ملالہ یوسف زئی پرطالبان کے حملے کو بزدلانہ اور سفاکانہ قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی اور اس کے ساتھ زخمی ہونیوالی دونوں لڑکیوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں جو تاحال جدید آلات سے محروم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمے داریاں پوری کرے ، انھیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ضروری ہوتو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے ۔
یہ مطالبہ جمعہ کی صبح انور منصور خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کی منظور کردہ قرارداد میں کیا گیا، جمعہ کو سوات کی بہادر لڑکی ملالہ پر حملے کی مذمت کے لیے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ہوا، جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔