تحریک انصاف بھی کراچی میں پانی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی
پہلااحتجاجی مظاہرہ منگل26مئی کوپارلیمنٹ لارجزکے سامنے ہوگاجس کی عمران خان قیادت کریں گے
پہلااحتجاجی مظاہرہ منگل26مئی کوپارلیمنٹ لارجزکے سامنے ہوگاجس کی عمران خان قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل
متحدہ قومی موومنٹ کے بعدپاکستان تحریک انصاف کوبھی ہوش آگیا،کراچی میں پانی کے بحران پرپاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں بھرپور انداز میں آواز اٹھانے کے ساتھ ملک گیراحتجاج کافیصلہ کرلیاہے۔
پہلااحتجاجی مظاہرہ 26مئی منگل کواسلام آباد میں پارلیمنٹ لارجزکے سامنے عمران خان کی قیادت میں ہوگاجس میں مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی،دوسرے مرحلے میں کراچی کے ضلعی سطح پراحتجاجی مظاہرہ ہوگااس کے علاوہ کراچی میں ایک مرکزی احتجاج اورعلامتی دھرنابھی دیاجائے گاجس سے عمران خان خطاب کریں گے۔
اس احتجاج اوراورعلامتی دھرنے کی حتمی تاریخ مشاورت سے طے کی جائے گی،ان دھرنوں کی قیادت عمران خان کریں گے،اس دھرنے میں سانحہ صفورہ گوٹھ کے خلاف بھی آوازاٹھائی جائے گی،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جمعے کوہونے والی میٹنگ میں یہ تجویزدی گئی ہے کہ کراچی میں پانی کابحران شدت اختیارکرچکاہے، اورعوام شدیدمشکلات کاشکارہیں،اس مسئلے کوایوانوں میں اٹھایاجائے گا،اس احتجاجی مظاہرے میںشرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف جماعت اسلامی،اے این پی ،سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کوبھی مدعوکرے گی۔