بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکوسازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے
مساجد،اسکولوںاوراسپتالوںکے باہرکچرے کے ڈھیر لگے ہیں،حسین بخش .
ایڈمنسٹریٹرغیرسیاسی اندازمیںکام کا آغاز کریں، جے یوپی رہنماکابیان
جمعیت علمائے پاکستان حیدرآبادکے ضلعی صدر حسین بخش حسینی نے کہاہے کہ
بلدیہ اعلی حیدرآبادکوایک سازش کے تحت تباہ کرکے سیاسی مفادحاصل کیے جارہے ہیں ۔بیان میں انکاکہنا تھاکہ گڑوں،نالوں اورنالیوںسے پانی کے اخراج کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں،مساجد، اسکولوں اسپتالوںکے باہر اورشہرکے دیگرمقامات پرجگہ جگہ کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نمازکی ادائیگی تک میںلوگوںکومشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے۔
انھوں نے حیدرآباد میڑوپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید برکات احمد رضوی کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ حیدرآباد میں اس سے پہلے بھی بلدیہ اعلی حیدرآبادمیں ایڈمنسٹریٹر، ایک تنظیم کی حمایت سے آتے رہے جس کی وجہ سے شہر کی موجودہ حالت سب کے سامنے ہے ،آج حیدرآباد کے عوام جس مشکل و پریشانی میں مبتلاہیں اسکا ذمے دار کون ہے یہ سب کومعلوم ہے،شہر میں بینرز لگانے سے صفائی کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔ انھوں نے ایڈمنسٹریٹر برکات رضوی پر زور دیا کہ وہ غیر سیاسی انداز میں کام کا آغاز کریںتاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں اور وہ اپنے اوپرکسی ایک جماعت کا لیبل چپساں نہ ہونے دیں۔