ملیر بار کے وکلا دو گروپوں میں تقسیم شدید تلخ کلامی
ایل سی ڈیز واپس کرنے کا نوٹس پھاڑ دیا، بار عہدیدار اور مجلس عاملہ کے رکن مستعفی.
بدعنوان بار عہدیدار اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،امان اللہ یوسف زئی
ملیر بار ایسوسی ایشن نے سابق صدر و ممبر سندھ بار کونسل امان اللہ یوسف زئی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
سیکڑوں روپے مالیت کے ایل سی ڈیز واپس کرنے کی ہدایت کی ہے امان اللہ یوسف زئی نے ملیر بار کے ممبران کے سامنے نوٹس پھاڑ دیا ملیر بار کے نوٹس بورڈ پرآویزاںکیا گیا تو اسے بھی اتار لیا گیا ملیر بارکے وکلا دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں ملیر بار کے عہدے دار اور مجلس عاملہ کے رکن نے استعفیٰ دیدیا، وکلا کے گروپوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، تفصیلات کے مطابق ملیر بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری لطف اللہ سیلرو نے سابق صدر ملیربار و سندھ بار کونسل کے ممبر امان اللہ یوسفزئی کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ انھوں نے ملیر بار کے دو ایل سی ڈیز جن کی مالیت ایک لاکھ دس ہزار روپے ہیں۔
مرمت کے بہانے لے گئے تاہم ایک برس گزرجانے کے بعد واپس نہیں کیے متعدد بار زبانی طور پر واپس کرنے کا تقاضہ کیا لیکن ٹال مٹول سے کام لیا گیا لہٰذا تین روز میں ایل سی ڈیز واپس ملیر بار کو دیدی جائیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائیگی نوٹس ملتے ہی امان اللہ یوسف زئی نے وکلا کے سامنے نوٹس پھاڑ دیا بعدازاں نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا گیا تو اسے بھی اتارلیا۔