جامعہ کراچی شعبہ ٹرانسپورٹ کے چیئرمین مستعفی

ڈاکٹرمحمد خالد چیئرمین ٹرانسپورٹ مقرر،ڈاکٹر ذوالقرنین کی مصروفیات بڑھ گئی تھیں.

ڈاکٹرمحمد خالد چیئرمین ٹرانسپورٹ مقرر،ڈاکٹر ذوالقرنین کی مصروفیات بڑھ گئی تھیں. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین شاداب نے شعبہ امتحانات میں اپنی بڑھتی مصروفیات کے سبب عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ان کا استعفیٰ منظورکرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین اور شعبہ خرد حیاتیات کے پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد کو شعبہ ٹرانسپورٹ کا سربراہ مقررکردیا ہے،پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد کی جانب سے شعبہ ٹرانسپورٹ کی ذمے داریاں چھوڑے جانے کے بعد سے یہ شعبہ بدترین زبوں حالی کا شکار تھا شعبہ کی بسیں آئے دن خراب کھڑی رہتی تھیں طلبہ تنظیموں کی شعبہ میں مداخلت بڑھتی جارہی تھی۔


جبکہ پوائنٹ بسوں میں اضافے اورشعبے کی بہتری کیلیے کوئی جامع پلان تیارکرکے یونیورسٹی انتظامیہ کو نہیں دیا جاسکا تھا حال ہی میں مستعفی ہونیوالے چیئرمین شعبہ کی جانب سے بغیرکسی منصوبہ بندی کے شٹل سروس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

جس پر طلبہ کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق شعبہ امتحانات میں ناظم امتحانات کے عہدے پر چند ماہ قبل کی گئی تبدیلی کے بعد سے پروفیسرذوالقرنین شاداب کی مصروفیت شعبہ امتحانات میں زیادہ بڑھ گئی تھی جس کے سبب وہ شعبہ ٹرانسپورٹ میں وقت نہیں دے پارہے تھے اورشعبے کے مسائل میں اضافہ ہورہاتھا ، انھوں نے شعبہ امتحانات میں مصروفیات کوجاری رکھنے کیلیے شعبہ ٹرانسپورٹ سے استعفیٰ دیدیا۔
Load Next Story