مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیاں برداشت نہیں کریں گے بھارتی وزیرداخلہ

ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن بھارتی سرزمین پر پاکستان نواز نعرے اور پرچم نہیں،بھارتی وزیر داخلہ

مسلح افواج پر واضح کر دیا ہے کہ پہلی گولی بھارت کی طرف سے نہیں چلنی چاہیے، راجناتھ سنگھ فائل:فوٹو

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ ہم دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان جنگ بندی کو نظرانداز کر کے اتنا زیادہ اس میں خلل ڈالتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن بھارتی سرزمین پر پاکستان نواز نعرے اور پرچم نہیں، ایسا کرنے والوں کی جگہ جیل میں ہے،

بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ پاکستان ہم سے خوش کیوں نہیں ہے، راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلح افواج پر واضح کر دیا ہے کہ پہلی گولی بھارت کی طرف سے نہیں چلنی چاہیے لیکن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کرنے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
Load Next Story