میانوالی ڈاکٹرشیرافگن سپردخاک شہرمیں سوگ مارکیٹیں بند

وکلاعدالتوں میں پیش نہ ہوئے، جنازے میں تسنیم قریشی ،شیخ رشید، رضاقصوری کی شرکت

وکلاعدالتوں میں پیش نہ ہوئے، جنازے میں تسنیم قریشی ،شیخ رشید، رضاقصوری کی شرکت, فوٹو : ایکسپریس نیوز

سابق وفاقی وزیرڈاکٹرشیر افگن خان نیازی کوان کی وصیت کے مطابق دربار میاں سلطان ذکریا کے احاطے میں سپردخاک کردیاگیا۔


نمازجنازہ آستانہ عالیہ پپلاں شریف کے سجادہ نشین پیر احسن قیوم نے گورنمنٹ ہائی اسکول میانوالی کے گرائونڈمیں پڑھائی ،میانوالی کی تاریخ کے سب سے بڑے جنازے میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد' آل پاکستان مسلم لیگ کے احمد رضاقصوری' وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی' رکن صوبائی اسمبلی ثنا اللہ خان مستی خیل' ایم پی اے علی حیدر نو خان نیازی'انعام اللہ خان' سابق ایم پی اے ملک ممتازاحمد بھچر'ملک احمد خان بھچر' گل حمیدخان روکھڑی اوردیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ہر آنکھ اشکبارتھی،ڈاکٹرشیرافگن خان نیازی میانوالی کے قبیلہ وتہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔

انھوںنے جاگیرداروں' وڈیروں اور سامراجی نظام کے خلاف آواز بلند کی جس پر میانوالی کے عوام میں وہ بہت مقبول ہوگئے اور اس بنا پر انھوں نے سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کی وہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پرویز مشرف کی حکومتوں میں ان کی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، ڈاکٹر شیر افگن خان کے اکلوتے بیٹے امیدوار قومی اسمبلی امجد خان نے کہا کہ ہر قیمت پر اپنے والد کے مشن کو جاری رکھوں گا ،آن لائن کے مطابق ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی وفات پر شہر بھرمیںسوگ ، مارکیٹیں بند اور کاروبار زندگی معطل رہا ، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، ثناء نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما حاکم خان نے الطاف حسین کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیر افگن نیازی اصولی آدمی تھے ان کے کردار پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں تھا، ان کی وفات سیاست کے لئے بڑا نقصان ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story