حکومتعدلیہ میں خفیہ معاہدہ نہیں ہوافاروق نائیک

سپریم کورٹ نے استثنیٰ پر موقف تسلیم کیا، مقررہ مدت میںخط لکھاجائے گا

سپریم کورٹ نے استثنیٰ پر موقف تسلیم کیا، مقررہ مدت میںخط لکھاجائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون وانصاف فاروق ایچ نائیک نے سوئس عدالتوںکوخط لکھنے سے متعلق حکومت اورعدلیہ کے درمیان معاہدہ کی خبروںکی سختی سے تردیدکی ہے۔


انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے صدرکے استثنیٰ کے حوالے سے حکومت کاموقف تسلیم کیاہے، حکومت اورپارلیمنٹ ملکی سلامتی،خود مختاری، دفاع اورجمہوریت کوتقویت دینے کیلیے افواج پاکستان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی، دہشت گرد عناصرکے خلاف کارروائی کیلیے موثر قانون سازی اور دہشت گردی ایکٹ میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیاگیاہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

سوئس حکام کوخط لکھنے کے حوالے سے حکومت اورعدلیہ کے درمیان کسی قسم کامعاہدہ نہیں ہورہا،اسی حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جوقابل مذمت ہیں۔ انھوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے حکومت کے صدارتی استثنیٰ کوتسلیم کرلیاہے اور حکومت کوئی ایسا اقدا م نہیںکرے گی جس سے یہ لگے عدلیہ کو دھوکادیاجارہا ہے اورسپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی مدت کے دوران ہی حکومت سوئس حکام کو خط لکھ دے گی۔
Load Next Story