پارلیمنٹ کی منظوری سے قبل ہی نیااحتساب بل چیلنج

بل کرپشن کیس ختم کرنے کیلیے لایا گیا،سپریم کورٹ کالعدم قراردے،پٹیشن میںاستدعا

بیوی فوت ہوگئی،بہوکا رویہ اچھانہیں، بھائیوں نے مکان چھینا،شوہر نے دوسری شادی کرلی

پارلیمنٹ کی منظوری سے قبل ہی نیا احتساب بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں وفاق، وزارت قانون و انصاف، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار، سیکریٹری قانون و انصاف اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیاہے۔


پٹیشنرکا کہنا ہے کہ نیابل چوروں اور ڈاکوئوں کو بچانے اورکرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے لایا گیا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ نیا بل خلاف قانون،خلاف اسلام اورخلاف آئین ہے اسے کالعدم قراردیاجائے،درخواست گزارمحمود اختر نقوی نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ سیکریٹری قومی اسمبلی کواحتساب بل پربحث کی مکمل کارروائی عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی جائے،درخواست میںتجویز دی گئی ہے کہ احتساب کمیشن کا چیئرمین سپریم کورٹ مقررکرے اورصوبوںمیںکمیشن کے سربراہ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈججوںکو مقررکیا جائے ۔
Load Next Story