یوسف رضا گیلانی کا دوبارہ ایوان صدر منتقل ہونے سے انکار

اپنی رہائشگاہ پرسیاسی سرگرمیاں شروع کردیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی

اپنی رہائشگاہ پرسیاسی سرگرمیاں شروع کردیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دوبارہ ایوان صدر منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔


انہوں نے صدر آصف زرداری سے کہا ہے کہ وہ کسی صورت دوبارہ ایوان صدر منتقل نہیں ہوں گے۔ ایک ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اپنی رہائش گاہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد کلب میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی آج ملتان آمد متوقع ہے۔
Load Next Story