حالات کیسے بھی ہوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے رہیں گے سید علی گیلانی
پاکستانی پرچم لہرانا کشمیر میں پرانی روایت ہے، علی گیلانی
پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے اور کشمیری جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ لگاتے رہیں گے، علی گیلانی۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ علاقے میں پاکستانی پرچم1947سے لہرائے جارہے ہیں اور یہ مستقبل میں بھی لہرائے جائیں گے۔
حیدرپورہ سری نگر میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہاکہ پاکستانی پرچم لہرانا کشمیر میں پرانی روایت ہے ۔ اجلاس کا مقصد آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کے فرقہ پرست منصوبوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ علی گیلانی نے کہاکہ پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے اور کشمیری جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔