وریندر سکسیناکی 30برس بعد پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا

’’جانا تھا روشن پورہ‘‘ کو کافی رسپانس ملا ڈرامہ جلد مڈل ایسٹ میں بھی پیش کیاجائیگا

’’جانا تھا روشن پورہ‘‘ کو کافی رسپانس ملا ڈرامہ جلد مڈل ایسٹ میں بھی پیش کیاجائیگا فوٹو : فائل

بھارتی فلموں کے معروف اداکار وریندرسکسینا نے 30برس بعد اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرتے ہوئے ایوارڈ جیت لیا۔


''جانا تھا روشن پورہ'' نامی اسٹیج ڈرامے کی کہانی ان کی اہلیہ سماتا ساگرسکسینا نے لکھی ہے اوراس ڈرامے کوبھارت میں زبردست رسپانس ملنے کے بعد اب جلد ہی مڈل ایسٹ میں پیش کیاجائیگا۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے وریندر سکسینا کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کے دوران تقریباً130فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ٹی وی ڈراموں میں بھی بہت سا کام کیا۔ اس وقت میرا فوکس فلم اورتھیٹرکی جانب ہے۔

30 برس بعد دوبارہ تھیٹر میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔ جہاں تک بات پاکستان کی ہے تومیری بھی یہ خواہش ہے کہ میں بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں اسٹیج ڈرامہ کروں۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک دوروں کے دوران بہت سے پاکستانیوں سے ملاقات ہوتی ہے۔ میرے بہت سے ساتھی فنکار پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں جویہاں ملنے والے پیاراورعزت کے گن گاتے ہیں۔ مجھے بھی جب موقع ملے گا تومیں پاکستان ضرورآؤنگا۔
Load Next Story