پاکستان اسٹیل کے کارخانے مسلسل پیداوار دے رہے ہیں ترجمان
گزشتہ 6 برسوں سے پیداوار میں کمی کے باعث پاکستان اسٹیل مارکیٹ سے باہر ہوچکا تھا۔
گزشتہ 6 برسوں سے پیداوار میں کمی کے باعث پاکستان اسٹیل مارکیٹ سے باہر ہوچکا تھا۔ فوٹو: فائل
پاکستان اسٹیل کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل کی بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان اسٹیل کے کارخانوں سے مسلسل پیداوار حاصل کی جارہی ہے جبکہ اپریل 2014 میں پاکستان اسٹیل کی پیداوار صرف1.4فیصد کی سطح تک گر چکی تھی، موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو65 فیصد کی بلند سطح تک پہنچا دیا گیا۔
پیداوار دینے کے ساتھ ساتھ پرانے کارخانوں کی مرمت کے کام بھی مکمل کرائے گئے، اس کے علاوہ گیس کے پریشر میں کمی، پانی کی سپلائی میں تعطل اور کے الیکٹرک کے کئی مرتبہ اچانک بریک ڈائون کے باعث پیداوار میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خام مال کی درآمد کیلیے مالیاتی پیکیج کی قسطیں بروقت نہ ملنے سے دشواریاںپیش آتی رہیں، ان مشکل حالات سے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نبردآزما رہی لیکن پیداوار کو جاری و ساری رکھنے میں کامیاب ہوئی، گزشتہ 6 برسوں سے پیداوار میں کمی کے باعث پاکستان اسٹیل مارکیٹ سے باہر ہوچکا تھا۔
اب واپس آنے میں انتہائی سستی یعنی درآمدی ہاٹ رولڈ مصنوعات کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کی مصنوعات کی فروخت سخت دبائو کا شکار ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ انتظامیہ قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے شفاف طریقہ کار کے مطابق اور ضرورت کے تحت ملازمین کی تقرریاں کرتی ہے کیونکہ پاکستان اسٹیل سے ہرسال بڑی تعداد میں تقریباً900 ملازمین ریٹائر ہورہے ہیں۔