امریکانے زرعی شعبے میں3 ملین ڈالرانویسٹ کیے ہوگلینڈ
ہوگلینڈ نے کہا کہ ہمارے تعاون اور پراجیکٹ سے پاکستانی فارمنگ کمیونٹی مستفید ہورہی ہے۔
امریکی محکمہ زراعت نے ملک بھرمیں7 منصوبوں کیلئے تین ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فوٹو: رائٹرز
امریکی حکومت آب پاشی کے انتظام و انصرام کے پروگرام کے تحت پاکستان بھرکے کسانوں کی پیداواری صلاحیتوں اور بیروزگاری کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
اس مقصد کیلے امریکی محکمہ زراعت نے ملک بھرمیں7 منصوبوں کیلئے تین ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ بات پاکستان میں امریکا کے ناظم الامورسفیر رچرڈ ہوگلینڈ نے پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کے زیر اہتمام سترہ میل میں آبپاشی کے پراجیکٹ اور لوکل فارمنگ کمیٹی کے دورے کے دوران سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے سترہ میل میں پی اے آرسی کے واٹرشیڈ پروگرام کے تمام ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور سائنسدانوں سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ہوگلینڈ نے کہا کہ ہمارے تعاون اور پراجیکٹ سے پاکستانی فارمنگ کمیونٹی مستفید ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آب پاشی کے نظام میں بہتری کیلیے جاری یہ منصوبہ امریکی محکمہ زراعت، بارانی علاقوں میں زرعی تحقیق کیلیے بین الاقوامی مرکز اور قومی خوراک کے تحفظ و تحقیق کی وزارت کے ماتحت ادارے پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کی ایک بہترین مشترکہ کاوش ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پی اے آرسی محمد شریف کلو نے کہا کہ ہم امریکا کی زرعی تحقیق کیلیے مالی معاونت سے استفادہ کریں گے۔