پاکستان میں بحالی سے قبل ہی فلم نگری دوحصوں میں تقسیم ہوگئی

کچھ لوگوں نے توکراچی میں بننے والی فلموں کو ’’کولی وڈ‘‘ کانام دیدیا ہے

ملک میں فلم کی بحالی کاآغازخوش آئند لیکن دھڑوں میں تقسیم ہونا نقصان دہ ہوگا، شوبز حلقے فوٹو : فائل

لاہور:
پاکستان فلم کی بحالی سے قبل ہی فلم نگری دوحصوں میں تقسیم ہوگئیلالی ووڈ کے نام سے جانی پہچانی جانے والی فلم انڈسٹری کوکراچی میں فلمیں بنانے والے فلمسازوں نے ماننے سے انکارکرتے ہوئے اپنا نیا نام متعارف کروانے پرغور شروع کردیا ہے۔


اس سلسلہ میں باقاعدہ شوبز کے حلقوں میں نئے نام کولانچ کرنے کے حوالے سے میٹنگزبھی جاری ہیں۔اس وقت زیادہ ترفلمیں کراچی میں بنائی جاری ہیں اورفلم انڈسٹری کوکراچی میں بھرپورانداز سے فروغ دینے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔

کچھ لوگوں نے توکراچی میں بننے والی فلموں کو ''کولی وڈ'' کانام دیدیا ہے۔ اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم کی بحالی کاآغازہونا توبہت خوش آئند ہے لیکن ان کا دھڑوں میں تقسیم ہونا اورایک دوسرے کو نہ ماننے کا سلسلہ بہت نقصان دہ ثابت ہوگا۔
Load Next Story