حق نہیں دیا گیا توعوام کراچی کاپہیہ جام کردیں گے خالدمقبول
اگر حکمران کراچی کے عوام کی امن پسندی اور محب وطنی کو ان کی کمزوری سمجھتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، خالد مقبول
کراچی کے عوام اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے اپنااحتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں، ڈاکٹرفوزیہ ۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی میں پانی کے بحران،عوام کے مسائل کے حل میں حکومت کی عدم دلچسپی اورشہرقائدکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ہفتے کوبرنس روڈپراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھارکھے تھے،جن پرپانی کے بحران اورزیادتیوں کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ کراچی کواس کاحق دو اور شہر یوں کو پانی دیا جائے اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کراچی کے عوام پر امن احتجاج کرکے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور اگر عوام کو ان کا حق نہیں دیا جاتا تو وہ اپناحق چھیننا بھی جانتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بڑھتا جارہاہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی کراچی کو اس کا حصہ نہیں دیا گیا،اگر حکمران کراچی کے عوام کی امن پسندی اور محب وطنی کو ان کی کمزوری سمجھتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ کراچی چلتاہے تو ملک میں معیشت کا پہیہ چلتا ہے، کراچی پاکستان کی شاخ نہیں بلکہ کراچی کی جڑ ہے اگر یہ جڑ کام نہیں کرے گی تو ملک ہرا بھرانہیں رہے گا، کراچی کے عوام نے پر امن احتجاج کرکے ٹریلر دکھایا ہے اگر کراچی کو اس کا حق نہیں دیا گیا تو عوام کراچی کا پہیہ بند کردیں گے، حکومت نے چائنہ کوریڈورکاپیسہ لیالیکن کراچی کو کچھ نہیں دیا جارہا۔
انھو ں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی فوری ضرورت K4منصوبے کی تکمیل ہے، عوام کو پانی دینے کے لیے 7ارب نہیں ہیں اور ایم پی اے ہاسٹل کامنصوبہ بنایا جارہاہے۔انھوں نے کہاکہ آج عوامی احتجاج کا سلسلہ ختم ہورہا ہے اور اب عوام ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے۔انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سے ایک ارب نہیں ایک کھرب کراچی کو دے ، اس سے کم پر کراچی والے خاموش نہیں ہوں گے۔
رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکمران لاٹھی گولی کی سرکا ر چلا کر عوام کا حق غصب کر رہے ہیں، کراچی کے عوام کو جرائم پیشہ بنا کر دنیاکے سامنے پیش کیا جارہا ہے اور ان کا میڈیا ٹرائل کرکے پوری دنیامیں کراچی والوں کو بدنام کیا جارہاہے۔رکن رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی نے کہا کہ کراچی کے عوام اب اپناجائز حق لیکر رہیں گے اور تب تک احتجاج کریں گے جب تک حقوق نہیں مل جاتے،افسوسناک بات ہے کہ سمندر کے کنارے آباد شہر کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں۔
رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج عوامی احتجاج صرف پانی ،بجلی کی فراہمی کے لیے نہیں بلکہ عوام کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبوں کا احتجاج ہے،سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکر مافیاکو سپورٹ کیا اور کراچی کے عوام کا پانی بیچ کراپنی جیبیں بھری ہیں۔رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک نے کہا کہ 21ویں صدی میں دنیا کے مہذب ممالک جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی تنگ نظری و تعصب کے سبب کراچی کے عوام زندگی کی ضرورت پانی کی فراہمی کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔
حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفوزیہ نے کہاکہ کراچی کے عوام اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے اپنااحتجاج ریکارڈکروارہے ہیں لیکن افسوسناک بات ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ان عوامی مظاہروں کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن شاہین شیردین نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ کراچی کے عوام کے ساتھ نا انصافی کی ہے، کراچی کے ساتھ نا انصافیاں کی جاتی ہیں تو ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوتی ہیں اورخاموشی اختیارکرلیتی ہیں۔