’’دل دھڑکنے دو‘‘ نے 2 دن میں 22 کروڑ 80 لاکھ کا بزنس کرلیا
فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، فلمی ناقدین
فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، فلمی ناقدین۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ فلم''دل دھڑکنے دو'' نے دو روز کے دوران 22 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم کو ناظرین ار فلمی ناقدین نے خوب سراہا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے روز10 کروڑ 53لاکھ اور دوسرے روز12کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا ۔ فلمی ناقدین نے کہا ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
واضح رہے کہہ فلم کی ہدایات ذویا اختر نے دی ہیں جب کہ اس کی کاسٹ میں اداکار انیل کپور، رنویر سنگھ، فرحان اختر، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور شیفالی شاہ شامل ہیں۔دوسری طرف عامر خان نے گذشتہ روزفلم '' دل دھڑکنے دو'' دیکھی جس میں انھوں نے کاسٹ اورکہانی کی بہت تعریف کی ۔ عامرخان نے کہا کہ وہ فلم میں ترکی میں عکسبند ہونے والے مناظر سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اب انھیں ترکی جانے کی خواہش ہے۔