انگلینڈنے اپنی تاریخ کا بہترین اسکور408 بنالیابٹلراورروٹ کی سنچریاں

بٹلراور عادل رشید (69) کے درمیان ساتویں وکٹ کیلیے 177رنز کی ورلڈ ریکارڈ شراکت بھی قائم ہوئی

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلش بیٹسمین جوز بٹلر کا ریورس سوئپ، کیویز کیخلاف انھوں نے 129رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 408 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

انگلینڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 408 رنز بنا لیا، نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد میزبان بیٹسمین مہمان بولرز پر ٹوٹ پڑے، جوز بٹلرکیریئربیسٹ 129 اور جوئے روٹ 104 رنز میں کامیاب رہے۔


ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹ پر 408 کا مجموعہ ترتیب دیا، اس سے قبل ون ڈے میں انگلش ٹیم کی بہترین کاوش 391رنز تھے جو اس نے2005 میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹرینٹ برج میں بنائے تھے۔

گذشتہ روز بٹلراور عادل رشید (69) کے درمیان ساتویں وکٹ کیلیے 177رنز کی ورلڈ ریکارڈ شراکت بھی قائم ہوئی،لیام پلنکٹ نے چھکا جڑکر انگلینڈ کا مجموعہ 400 تک پہنچایا،ٹیم نے اختتامی 60 گیندوں پر 120رنز بٹورے، ٹرینٹ بولٹ نے 55رنزکے عوض4 شکارکیے۔
Load Next Story