ظہیرعباس سابق کھلاڑیوں پرمشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کے حامی
انٹرنیشنل کرکٹ کے فقدان نے پاکستان میں نوجوانوں کی ڈیولپمنٹ کو کافی متاثر کیا، ظہیر عباس
آئی پی ایل کھیلنے کا موقع نہ ملنے سے بھی کافی فرق پڑا، ظہیر عباس۔ ۔فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس بھی سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کے حامی ہیں، پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گذشتہ دنوں بھارتی بورڈ کی طرح مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہاکہ بھارت کی جانب سے یہ ایک اچھا قدم اٹھایا گیا اور میں سمجھتا ہوں کہ پی سی بی کو بھی بورڈ سے باہر کرکٹرز کو زیادہ ذمہ داریاں سونپنی چاہئیں ۔
ظہیر عباس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے فقدان نے پاکستان میں نوجوانوں کی ڈیولپمنٹ کو کافی متاثر کیا جبکہ آئی پی ایل کھیلنے کا موقع نہ ملنے سے بھی کافی فرق پڑا، انھوں نے کہاکہ آئی سی سی میں بطور صدر پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کروں گا، میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں جن پر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد عمل درآمد کی کوشش ہو گی۔