ایس ای سی پی میں گزشتہ ماہ426نئی کمپنیوں کااندراج
سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 59 ہے
سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 59 ہے۔فوٹو: فائل
KARACHI:
ایس ای سی پی نے مئی 2015 کے دوران 426 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جن میں90 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 5 فیصد سنگل ممبر، 5 فیصد پبلک ان لسٹڈ، این جی اوز ٹریڈ آرگنائزیشن اور غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں۔
سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 59 ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں44، سیاحت میں30، تعمیرات کے شعبے میں23، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 18، خوراک اور مشروبات میں17، تعلیم میں 16، انجینئرنگ میں 16، پاور جنریشن میں 15، ٹیکسٹائل میں 12، کیمیکل،کمیونی کیشن اور پیپر بورڈ میں 10، 10کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اور 2 غیرملکی کمپنیاں اسلام آباد آفس میں رجسٹر ہوئیں۔
مئی کے دوران 24 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، ڈنمارک، جاپان، نائجیریا، ناروے، فلسطین، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے ہے،سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 155کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اسلام آباد میں 109، کراچی میں 85، ملتان میں 30، پشاور میں 28، فیصل آباد میں 12، کوئٹہ میں 6 اور سکھر میں 1کمپنی رجسٹر ہوئی۔