برطانوی اداکارہ وینڈی گلین فلم ’’ویدا‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی
فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے اونیر کی ہدایتکاری میں بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے پر بہت خوش ہوں، وینڈی گلین
فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے اونیر کی ہدایتکاری میں بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے پر بہت خوش ہوں، وینڈی گلین ۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور عرفان خان سمیت کئی بالی ووڈ فنکار مغربی ممالک کی فلموں میں کام کرتے ہیں اسی طرح دوسرے ممالک کے کئی فنکاربھی بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے ہیں ۔
اب خبر آئی ہے کہ امریکی ٹی وی سے کے مشہور ڈراموں ''سی ایس آئی : میامی'' اور '' یو آر نیکسٹ '' میں کام کرنیوالی برطانوی اداکارہ وینڈی گلین (Wendy Glenn) بالی ووڈ میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے آرہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اونیر ولیم شیکسپیئر کے مشہور ناول ''ہیملیٹ '' سے ماخوز کہانی پر فلم ''ویدا'' ( Veda )بنارہے ہیں اور برطانوی اداکارہ وینڈی گلین پہلی مرتبہ اس فلم کے ذریعہ بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں ۔
''سی ایس آئی : میامی'' کی اداکارہ وینڈی نے اپنے ایک بیان میں بالی ووڈ فلم ''ویدا''میں کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اونیر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے پر بہت خوش ہوں مانچسٹر میں ہونے والی شوٹنگ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا یہ سب بہت اچھے ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ بھی کافی جاندار ہے جلد ہی بھارت میں شوٹنگ کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے اور میں یہاں شوٹنگ کے لیے آنے کو بیتاب ہوں کیونکہ دوستوں سے بالی ووڈ اور بھارت کے متعلق بہت سی دیومالائی کہانیاں سن رکھیں ہی یہان آکر میں شوٹنگ کے علاوہ تاریخی مقامات کی سیر بھی کرنا چاہتی ہوں اس لیے بھارت میں شیڈول شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہی ہوں۔
دوسری طرف فلم کے ہدایتکار اونیر نے وینڈی کو ایک پیشہ ور اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خوبی ہے کہ وہ خود کو اپنے کردار میں مکمل طور پر ڈھال لیتی ہیں اور ہم ان کے فلم ''ویدا'' میں کام کرنے پر بہت خوش ہیں ۔ اونیر کا مزید کہناتھا کہ فلم کی مانچسٹر میں شوٹنگ کا شیڈول مکمل کرچکے ہیں اور اس وقت اگلے شیڈول کی تیاری کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ فلم اگلے برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے ۔