آئندہ بڑی کاسٹ والی فلم میں کام نہیں کروں گیودیابالن

زیادہ کاسٹ کی فلم کے بجائے سولوفلموں میں کام کرکے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہوں، ودیابالن

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ بڑی کاسٹ کو لے کر بنائی جانے والی فلموں میں کام کر کے انجوائے نہیں کرتی جب کہ انھیں سولو فلموں میں کام کر کے مزا آتا ہے ۔


یہ بات انھوں نے اپنی فلم ہماری ادھوری کہانی کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ودیا کا کہنا تھا کہ زیادہ کرداروں کو لے کر بنائی جانے والی فلموں میں کردار نبھانا ان کے لیے دلچسپی کا باعث نہیں اس لیے مستقبل میں وہ ایسی فلموں میں کام کی پیشکش قبول نہیں کریں گی۔

دوسری طرفبھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے ان کی فلم ہماری ادھوری کہانی کو ٹیکس فری قرار دینے کا اعلان کردیا ہے واضح رہے کہ موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story