ایان کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ اس مناسبت کے متعدد کیسوں کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظورکر چکی ہے

فوٹو: ظفر اسلم / ایکسپریس

کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست راولپنڈی کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس مقصد کیلیے کسٹم عدالت سے مسترد شدہ ضمانت کی درخواست کے فیصلہ کی مصدقہ نقل حاصل کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اس مناسبت کے متعدد کیسوں کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظورکر چکی ہے، یہ فیصلہ بھی اسی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

 
Load Next Story