ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپوکے ڈرامیٹک مقابلوں میں طلبا نے اداکاری کے جوہردکھائے

مشرقی ومغربی موسیقی کے مقابلے آج ہوں گے،گلوکارغلام عباس،علی حیدر،آصف مہدی ججزکے فرائض انجام دیں گے

ایکسپریس میڈیاگروپ نے ہمیشہ صحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ دیا،فنکاروں کومواقع فراہم کیے،شہزادرضا،ایازخان محمد عظیم/ ایکسپریس

ایکسپریس میڈیاگروپ کے زیراہتمام ایکسپوسینٹرکراچی میں جاری ''ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو'' کے پہلے روز ڈرامیٹک مقابلوں کے سیشن میں طلبہ وطالبات نے اداکاری کے جوہردکھائے اورشرکاسے دادوصول کی۔



ان مقابلوں میں پی اے ایف انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈٹیکنالوجی کے طلبہ وطالبات نے پہلی کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹرنے دوسری اورتابانی اسکول کے اسپیشل بچوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈرامیٹک مقابلوں کے ججز ممتاز اداکارایازخان اورسینئراداکارشہزادرضا تھے، اداکار شہزاد رضا نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بامقصداورصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایکسپریس میڈیاگروپ نے ہمیشہ اپناکرداراداکیاہے۔



ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپوکے انعقاد سے نوجوانوں کومواقع میسرآئے ہیں کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لاسکیں،مختصردورانیے کے اسٹیج پرفارمنس میں بعض نوجوانوں نے بے مثال اورقابل رشک اداکاری کامظاہرہ کیا، نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ فنی سفرکوبھی اس طرح سے جاری رکھیں تاکہ ہمیں مزیدنئے فنکاروں کو دیکھنے اوران کے ساتھ کام کرنے کے مواقع میسر آسکیں، اداکارایازخان کاکہنا تھاکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگرانھیں مواقع کم مہیاکیے جاتے ہیں ۔




ایکسپریس میڈیا گروپ نے اس صورت حال میں اپنااہم کردارکیاہے اور ہمیشہ معیاری فیسٹیول کاانعقادکرکے ثابت کیاہے کہ ایکسپریس میڈیاگروپ نے ہمیشہ فن اورثقافت کی خدمت اورفنکاروں کوبہترمواقع فراہم کیے ہیں،ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپوکے ڈرامے کے سیشن میں نئے فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حیران کردیا ہے، ایکسپریس میڈیاگروپ کوکامیابی حاصل کرنے والے فنکاروں کواپنے چینلزکے ڈراموں میں موقع دیناچاہیے۔



ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپومیںآج (اتوار) کو دوسرے روزبھی مختلف سیشنزکاانعقادکیاجائے گا،دن میں مشرقی ومغربی موسیقی کے مقابلے ہوں گے جس میں گلوکارغلام عباس،علی حیدر، تنویر آفریدی،آصف مہدی، اور مظہر امراو بندو خان،بطورججزکے شرکت کریں گے۔

''ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو''میں سب سے بڑااورطویل اسٹال آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کالگایاگیاجس میںتدریسی،تجارتی،اعلیٰ تعلیم، ادب، فن وثقافت اورتاریخ کے حوالے سے کتب رکھی گئیں ہیں جبکہ آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے اس موقع پر 2015 کا حالیہ کیٹیلاگ(اشاعتی کتابوں پر مشتمل کتابچہ) بھی رکھاگیا ہے جس میں مطالعہ پاکستان، بشریات، سیاسیات، فلسفہ ،پبلک ہیلتھ ،میڈیسن،اسٹرٹیجک اسٹڈیز، وومن اسٹڈیز، قانون ،ادب، لسانیات، تعلیمات اور معاشیات سمیت دیگرموضوعات پر آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے شائع کی گئی حالیہ کتابوںکی تفصیلات کے علاوہ مصنفین کی فہرست بھی دی گئی ہیں۔



میں کراچی امن مہم نے بھی ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیرئیرایکسپومیں ''آئی ٹاک'' کے حوالے سے اسٹال لگایا، پروگرام کے کوآرڈینیٹر فیضان یعقوب نے کہاکہ آئی ٹاک میںکوئی جانی پہچانی شخصیت اپنے تجربات ومعلومات لوگوں کے ساتھ نہیں بانٹتی بلکہ کراچی کے وہ باصلاحیت افراد جو پوری لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اپنا تجربہ اور جذبات و احساسات کو لوگوں کے ساتھ بانٹتے ہیں اور لوگوں کی فطری قوت کو تحریک دیتے ہیں، پہلے روزآئی ٹاک کے مقررین میں کورنگی کے رہائشی اوردستاویزی فلمیں بنانے والے بابر علی، گلی گلی جاکر بچوںکوتعلیم دینے والی سلمہ حبیب ،جسمانی طور پر معذور اور ذہنی صلاحیتوں سے مالامال رضوان ارشد جو جامعہ کراچی میں پہلی پوزیشن لے چکے ہیں شامل تھے، ان کا کہنا ہے کہ ہم جیسے لوگوں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہیئں اورہمیں پلیٹ فارم ملنا چاہیے کہ ہم بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

2روزہ ایکسپریس ''ایجوکیشن اینڈ کیرئیر ایکسپو'' میںآکسفرڈ یونیورسٹی پریس کے اسٹال پرسب سے زائدرش دیکھنے کوملا جس کی وجہ ان کے مختلف کھیل ''بوجھو تو جانیں''تھے، جس میں شعر پرچی میں لکھ کر ایک پیالہ میں رکھے گئے،پیالے سے پرچی نکال کر شاعر کا نام بوجھنا تھاجبکہ ایک پیالہ میں مختلف کتابی کرداروں کے نام لکھے گئے تھے جس سے کتاب کا نام بتانا تھا،ڈرامہ، تھیٹر، موسیقی،دستاویزی فلموں،مصوری، رقص کی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کا جوش و ولولہ قابل دید تھا،24 سالہ مشعل عاظمی جو کراچی اسکول آف آرٹ سے فائن آرٹ گریجویٹ ہیں، مصوری کی سرگرمی میں مشغول ، قرطاس پر ٹوٹی ہوئی گھر کی دیوار بنانے میں مصروف تھیں، 20 سالہ یسرا زمان جو جامعہ کراچی میں نفسیات کی طالبعلم ہیں نے مور کی تجریدی تصویر بناتے ہوئے کہا کہ مور ہماری ثقافت کا حصہ ہے، اس کے رنگ برنگی پرخوشی، مسرت اورامن کی علامت ہیں۔
Load Next Story