ملک میں سیاحتی شعبے کا حجم 200 ارب ہوگیا ٹریول ایجنٹس

سالانہ 30 لاکھ مسافر بین الاقوامی سفر کرتے ہیں جس کے فروغ سے قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے

سالانہ 30 لاکھ مسافر بین الاقوامی سفر کرتے، فروغ سے قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے اور ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں۔


ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی اے اے پی) کے چیئرمین حنیف رنچ نے کہا ہے کہ ٹی اے اے پی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بہترین تشخص کو ابھارنے کیلیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں پر بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ ملک میں نوجوان افرادی قوت کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی اے اے پی کے ارکان فضائی کمپنیوں کیلیے 95فیصد آمدنی پیدا کر رہے ہیں جبکہ اس علاوہ ایسوسی ایشن کے رکن ادارے حکومتی خزانے میں بھی خاطر خواہ ٹیکسز جمع کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کے فروغ سے قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف روز گار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا بلکہ اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
Load Next Story