ورلڈ بینک پنجاب میں صنعتی شعبے کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
فوٹو: فائل
ورلڈ بینک پنجاب میں صنعتی شعبے کی مزید تقویت کیلیے آئندہ پانچ سالوں کیلیے 100 ملین ڈالر فراہم کریگا جس کا بنیادی مقصد صوبے میں روزگار کی فراہمی سمیت موثر کاروبارو سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
ذرائع نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ مذکورہ رقم اپریل 2016 تک جاری کر دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک و تعاون سے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے عالمی بینک مینجمنٹ کی جانب سے نئے پروگرام متعارف کرا رہا ہے جس میں اربن اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے فروغ کے منصوبے شامل ہیںجبکہ حالیہ قائم کردہ انویسٹمنٹ کلائی میٹ ریفارم یونٹ کو مزید فعال بنانے کیلیے ورلڈ بینک سے تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک سافٹ لون کی مد میں صوبے میں صنعتی شعبے کو مزید فروغ دینے کی غرض سے پروگرام برائے نتائج پر عملدرآمد کے سلسلے میں آئندہ پانچ سالوں کیلیے 100 ملین ڈالر سافٹ لون کی مد میں فراہم کریگا۔
مذکورہ رقم اپریل 2016 تک جاری کر دی جائیگی۔اس سلسلے میں ورلڈ بینک کی جانب سے''پروگرام برائے نتائج'' انڈسٹریل گروتھ کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا۔اس سلسلے میں ورلڈ بینک مشن اپنے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 جون تک پنجاب کے مختلف اداروں و انڈسٹریل اسٹیٹس کا دورہ اوررپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کریگا۔