سنگا کارا نے ٹیسٹ ٹرین کے بریک کھینچنے کی تیاری کر لی
ہوم سیزن میں تین میچز کے بعد کھیل کی آخری انٹرنیشنل طرز کو بھی خیر باد کہہ سکتے ہیں
ہوم سیزن میں تین میچز کے بعد کھیل کی آخری انٹرنیشنل طرز کو بھی خیر باد کہہ سکتے ہیں۔ فوٹو : فائل
سری لنکن اسٹار بیٹسمین کمار سنگا کارا نے اپنی ٹیسٹ ٹرین کے بریک کھینچنے کی تیاری کر لی۔
ہوم سیزن میں تین میچز کے بعد کھیل کی آخری انٹرنیشنل طرز کو بھی خیر باد کہہ سکتے ہیں، وہ پاکستان سے2اور بھارت کیخلاف ایک ٹیسٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، حتمی فیصلہ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد کریں گے، تفصیلات کے مطابق سری لنکن سپر اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا پہلے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی20انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، اب وہ ٹیسٹ کیریئر کو بھی ہمیشہ کیلیے خیرباد کہنے کا سوچنے لگے، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کمار سنگاکارا رواں ہوم سیزن میں صرف تین ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ بدھ سے گال میں پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی سیریز کے2میچز میں حصہ لیں، پھر بھارت سے ایک میچ کھیل کر انٹرنیشنل سفر کا اختتام کر دیں۔
کمار سنگاکارا جلد ہی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں یہ حتمی فیصلہ ہوگا کہ وہ کتنے اور کون سے ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اس وقت حاضر سروس ٹیسٹ کرکٹرز میں کمار سنگا کارا سب سے آگے ہیں، وہ38سنچریوں کی مدد سے 12203 رنز بنا چکے، انہیں سب سے زیادہ12ڈبل سنچریوں کا سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے صرف ایک ایسی اننگز درکار ہے۔ موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز میں الیسٹر کک، کمار سنگا کارا سے کافی پیچھے ہیں، وہ27 سنچریوں کی مدد سے9ہزار رنز بنا چکے، سری لنکن اسٹار سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ سچن ٹنڈولکر51 سنچریوں اور15921 رنز کے ریکارڈ کو چیلنج کریں، مگر37برس کی ہی عمر میں انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے کا ذہن بنا لیا ہے